حکومت پنجاب کاسرگودھا سمیت صوبہ بھر میں لمبرداری سسٹم کو فعال کرنے کا اصولی فیصلہ ، ٹی او آرز جاری

بدھ 19 فروری 2020 22:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں لمبرداری سسٹم کو فعال کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے ٹی او آرز جاری کر دیئے ، ذرائع کیمطابق سابقہ ادوار کے لمبر داری سسٹم کے غیر فعال ہونے کے باعث زرعی انکم ٹیکس، واٹر ریٹ سمیت دیگر ریکوری کے علاوہ بہت سے بنیادی امور انتہائی مشکلات کا شکار ہیں جس کا زیادہ بوجھ محکمہ ریونیو کے فیلڈ سٹاف کو اٹھانا پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ادارہ کی کارکردگی بھی بہتر نہیں ہو رہی ، جبکہ لمبرداروں کی ایک بڑی تعداد کے وفات پا جانے پر ان کی جگہ نئی نامزدگیاں نہیں ہو سکیں جبکہ موجود لمبردار بھی لگ بھگ غیر فعال ہیں،جس پر حکومت پنجاب نے لمبر داری سسٹم کو ترجیح بنیادوں پر فعال کرنے کیلئے ضلعی حکومتوں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے ، گزشتہ روز اس ضمن میں سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے ٹی او آرز جاری کر دیئے گئے ہیں جن کے مطابق نئے سسٹم میں متذکرہ ریکوریوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں انکروچمنٹ، گرین کلین مہم پر عملدرآمد سمیت مختلف نوعیت کے اضافی اختیارات بھی لمبر داروں کو تفویض کئے گئے ہیں، سیکریٹری بی او آر پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو اس حوالے سے جاری گائیڈ لائن پر جلد از جلد عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کا کہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں