سرگودھا: سرقہ مویشی کی وارداتیں بڑھ گئیں

حکومت نے سدباب کیلئے موٹروے انٹر چینجز پر جانورو ں کی نقل وحمل بابت چیک اینڈ بیلنس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 22 فروری 2020 21:42

،سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) حکومت نے سرقہ مویشی کی بڑھتی ہوئی واردتوں کے سد باب کے لئے موٹر وے انٹر چینجز پر جانوروں کی نقل و حمل بابت چیک اینڈ بیلنس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق جانوروں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی شکایات پرناکہ بندی پوائنٹ بنانے کے بعد رات کے وقت ضلع سے باہر جانوروں کی نقل و حمل پر پابندی لگانے کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مویشی چور رات کے وقت ورداتیں کر کے موٹر وے کے ذریعے چوری کے جانور علاقہ غیر اور افغانستان لے جانے کا انکشاف ہونے پر موٹر وے انٹر چینج اور داخلی راستوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے رات کے وقت جانوروں کو شہر سے باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں