سرگودھا:جزوی لاک ڈائون کے باعث روزگار بند ہونے سے دووقت کی روٹی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مکانات و دوکانوں کے کرایوں اور اقساط پر لی گئی اشیاء کی قسطوں نے بھی لوگوں کو الگ سے پریشانی میں مبتلا کر نا شروع کر دیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) جزوی لاک ڈائون کے باعث روزگار بند ہونے سے دووقت کی روٹی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مکانات و دوکانوں کے کرایوں اور اقساط پر لی گئی اشیاء کی قسطوں نے بھی لوگوں کو الگ سے پریشانی میں مبتلا کر نا شروع کر دیا ہے ، تفصیل کے مطابق مارچ کے دن پورے ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے افراد کی مشکلات میں اضافہ بڑھتا جا رہا ہے جنہوں نے مکانات و دوکانیں کرایے پر حاصل کر رکھی ہیں اور انہی میں ایسے غریب اور متوسط افراد کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جنہوں اقساط پر اشیاء حاصل کر رکھی ہیں ،دو وقت کی روٹی، بجلی و گیس کے بلوں کے ساتھ ساتھ کرایہ جات و اقساط کی ادائیگیاں ان کیلئے انتہائی مشکل ہو چکی ہیں، بالخصوص اقساط پر اشیاء حاصل کرنیوالوں کے گھروں پراقساط لینے والوں کی صبح و شام دستک درد سر بنتی جا رہی ہیں،اور ان کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے ، لوگوں کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں سے انکار نہیں مگر کام بند ہونے کے باعث انہیں کرایوں و اقساط میں ریلیف ملنا چاہئے ، جس کیلئے انتظامیہ اور پولیس اقدامات اٹھائے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں