سرگودھا،لاوارث میتوں کی تدفین پر مامور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازم کی خدمات کو خراج ِعقیدت

بدھ 8 جولائی 2020 17:23

سرگودھا۔08جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے دوران ِڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پانے والے لاوارث میتوں کی تدفین پر مامور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازم نعیم بھٹی کی خدمات کو خراج ِعقیدت پیش کیا او رمرحوم کے ایصال ِثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مرحوم کے ایک بیٹے کو سرکاری ملازمت دینے او ربیوہ کو مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ۔

اس ضمن میںکمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر ِصدارت ان کے کانفرنس روم میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر طارق پرویا ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رانا شاہد ‘ایم او فنانس راؤ نعیم ودیگر نے بھی شرکت کی ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے مرحوم کی انسانیت کیلئے خدمات کو سراہا اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں