سرگودھا،حالیہ پولیو مہم کے دوران اہداف کی عدم تکمیل پر ڈ ی ایچ او سرگودھا، ڈپٹی ڈی ایچ اوز بھیرہ اور شاہ پور کو شوکاز نوٹسز جاری، وضاحت طلب

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) سی ای او ہیلتھ نے حالیہ پولیو مہم کے دوران اہداف کی عدم تکمیل پر ڈ ی ایچ او سرگودھا، ڈپٹی ڈی ایچ اوز بھیرہ اور شاہ پور کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی، جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ پولیو مہم میں متذکرہ افسران کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی جس کے باعث قطرے پلانے کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا، لہذا یہ افسران تین دن میں وضاحت پیش کر کے اپنی پوزیشن کلیئر کریں بصورت دیگر ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں