حساس ادارے کی سول ایڈمنسٹریشن کو پبلک ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ، اوور سپیڈ اور اوور چارجنگ کی نشاندہی

مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش قرار

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) حساس ادارے نے سول ایڈمنسٹریشن کو پبلک ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ، اوور سپیڈ اور اوور چارجنگ کی واضح نشاندہی کرتے ہوئے مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دی ہے ، رپورٹ میں سرگودھا شہر سے چلنے والی لوکل ٹرانسپوٹیشن کے نظام کی بدنظمی کو ناقص منصوبہ بندی قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ساہی وال، شاہ پور، بھلوال، کوٹمومن سمیت دیگر دیہی علاقوں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ پر کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، گاڑیوں میں گنجائش سے زائد مسافرسوار کروانے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ کرایہ ناموں کو مکمل نظر انداز کر کے من مانے کرایے وصول کرنا معمول ہے اسی طرح مقررہ رفتار کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا جو کہ حادثات میں مسلسل اضافے کا سبب ہے ، رپورٹ میں یہ امر بھی واضح کیا گیا کہ 70فیصد سے زائد ڈرائیوروں کے پاس لائسنس نہیں جو کہ باعث تشویش اور متعلقہ اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے ڈپٹی کمشنر کو اس سلسلہ میں فوری اقدامات اور مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس کی سفارش بھی کی ہے

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں