سرگودھا ،ہیلتھ اتھارٹی اور مختلف ہسپتالوں میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی

ریجنل آڈٹ حکام نے 368آڈٹ پیراز بنا کر افسران کو ارسال کر دیئے

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ریجنل آڈٹ حکام نے ہیلتھ اتھارٹی کے دفاتر اور مختلف ہسپتالوں میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 368آڈٹ پیراز بنا کر افسران کو ارسال کر دیئے اور ڈپٹی کمشنر کو مقرر پیریڈ کے دوران ڈسٹرکٹ اکائونٹ کمیٹی کا اجلاس بلا کر آڈٹ پیراز کے جوابات تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ ریکارڈ تک رسائی ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے ، ذرائع کے مطابق مالی سال 2020-21کے تحت دستیاب وسائل و فنڈز اور اخراجات کی خصوصی جانچ پڑتا ل کے دوران سی او ہیلتھ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کے 42،ڈی ایچ او کے 45، ٹی بی ہسپتا ل کے 23،ٹی ایچ کیوز سلانوالی کے 34،شاہ پور کے 31،کوٹمومن کے 30،بھلوال کے 23، ساہی وال کے 20اسی طرح آر ایچ سیز 75جنوبی کے 22،مڈھ رانجھا کے 17،للیانی کے 10،معظم آباد کے 14اور آر ایچ سی71جنوبی کے 18آڈٹ اعتراضات سامنے آئے ہیں،جس پر ریجنل ڈائریکٹرسرگودھا کی جانب سے سی ای او ہیلتھ کو مطلوبہ تفصیلات ارسال کرتے ہوئے گائیڈ لائن کے مطابق فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں