سرگودھا، سیٹلائٹ ٹائون چوک اوراطراف کی مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی تجاوزات سے صورتحال گھمبیرہونے لگی

پیر 26 اکتوبر 2020 18:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) اندرون شہر کے بعد اب مصروف ترین سیٹلائٹ ٹائون چوک اور اطراف کی مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی تجاوزات سے صورتحال گھمبیرہونے لگی ہے،سڑکوں کے دونوں اطراف ریڑھی بانوں ، ٹھیلے ، رکشہ والوں نے قبضہ جمارکھا ہے،جس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے خصوصاً سکولز اوقات میں سڑک پر رش زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ان اوقات میں طلباء وطالبات کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس دوران ٹریفک کے کئی حادثات ہوچکے ہیں جبکہ انتظامیہ نے اس کی طرف آنکھیں بند کررکھی ہیں،، اور دوسری طرف ریڑھی اور ٹھیلے والوں کا کہنا ہے کہ ہم ہزاروں روپے دکانداروں کو اس کا کرایہ ادا کرتے ہیں ، جبکہ شہریوںنے کمشنر و ڈی سی سرگودہا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیاجائی

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں