سرگودھا،ٹریفک حادثہ میں لیہ کا ٹرک ڈرائیور بھائی سمیت جاںبحق ،دو افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 16 ستمبر 2021 17:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ٹریفک حادثہ میں لیہ کا ٹرک ڈرائیور اپنے بھائی سمیت جاںبحق اور دو افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفی بھائیوں کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر جھنگ روڈ پر مگسی والا سٹاپ کے قریب ڈرائیور کو اونگ آجانے کے باعث ٹرک اور اور ڈالے کے آمنے سامنے تصادم میں ڈالے کا ڈرائیور محمد شہزاد اور اس کا بھائی محمد شریف جانبحق اور ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ منتقل کر کے متوفی بھائیوں کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئیں۔پولیس حادثہ کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں