سرگودھا شہر میں یونیورسٹی کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ ‘طالبہ کی اچانک اس طرح گمشدگی معمہ بن گئی

اتوار 5 دسمبر 2021 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) سرگودھا شہر میں یونیورسٹی کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی جس کی اچانک اس طرح گمشدگی معمہ بن گئی جس کی تین روز سیعدم تلاش پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف طالبہ کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے مغوعیہ کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ جناح کالونی کی 23سالہ مسما?(ع) حسب معمول گھر سے یونیورسٹی پڑھنے گئی جس کے بعد لاپتہ ہو گئی جس کا تین دن تک سراغ نہیں ملنے پر ورثاء نے پولیس سے مدد مانگ لی جس نے نے ورثاء کی اطلاع پر نامعلوم افراد کے خلاف طالبہ کے اغوائ کا مقدمہ درج کر کے مغوعیہ کی تلاش میں کاروائی شروع کر دی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں