آٹے پر سبسڈی کے ثمرات حقیقی معنوں میں صارفین تک پہنچنے چاہیے۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد

بدھ 29 جون 2022 18:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی و فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مالز پر قائم ڈی سی کائونٹرز ، کریانہ ،فروٹ، سبزی اور چکن کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے 47 پل ، قینچی موڑ اور یونیورسٹی روڈ پر قائم فروٹ اور سبزیوں کی مختلف دکانوں پر کوالٹی اور سرکاری نرخ ناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے سمیت قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مالز پر قائم ڈی سی کاونٹرز کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام ضروری اشیائے خوردونوش کے مالز پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے ۔کمشنر نے کریانہ کی دکانوں پر فراہم کردہ سستے آٹے کی کوالٹی اور وزن بھی چیک کیا اور ہدایت کی کہ مارکیٹ میں ناقص آٹا مہیا کرنے والی فلور ملوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندورن کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے بازاروں اور مارکیٹوں کے دورے کریں۔ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ آٹے پر سبسڈی کے ثمرات حقیقی معنوں میں صارفین تک پہنچنے چاہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں