سرگودھا پولیس نے 72اشتہاری مجرمان، 33عدالتی مفروران کو گرفتار کرلیا

جمعرات 30 مارچ 2023 17:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) سرگودھا پولیس نے ڈی پی او کی سربراہی میں 72 اشتہاری مجرمان 33 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران کی سربراہی میں مجرمان اشہاریوں کے جاری مہم میں اے کیٹگری کے 7 مجرمان، بی کیٹگری کے 65 مجرمان کے علاوہ 33 عدالتی مفروران اور دیگر39 اشتہاری گرفتارکئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ منشیات فروشی کے 22 مقدمات میں ملوث ملزمان سے ہیروئن 1 کلو 200 گرام،چرس 7 کلو 750 گرام برآمد، شراب 215 لٹر،کچی شراب 100 لٹر اور1عددشراب کی چالو بھٹی برآمد کی اور غیرقانونی اسلحہ کے 31 مقدمات میں ملوث ملزمان سے 21 پسٹل30بور،7 بندوق 12بور،2 رائفل، 1 کلاشنکوف اور 102 گولیاں برآمدکرلیں۔جبکہ بلا نمبر موٹر سائیکل اوردیگرگاڑیوں کے خلاف کاروائی میں 42 بلا نمبر موٹر سائیکلیں پکڑ کر تھانہ بند کر دی گئیں ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں