سرگودھا،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کے نئے دفتر کا افتتاح

جمعرات 28 مارچ 2024 15:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ اس ضمن میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنرشعیب علی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن اور دیگرافسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن نے کہا ہے کہ نئی عمارت کی تعمیر سے سائلین کوبہتر سہولیات فراہم ہوں گی اور ریونیو ریکارڈ بھی بہتر انداز میں محفوظ کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دفتر کوٹ مومن کی مرکزی جگہ پر بنایا گیا ہے جس سے یہاں عوام کی رسائی آسان ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ نئی عمارت اتنی اہم نہیں جتنی اس کے اندر بیٹھ کر عوام کی خدمت کرنا اہم ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئی عمارت اور سہولیات کے ساتھ عملہ اپنی کارکردگی میں بھی جدت لائے گا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرانی عمارت میں پارکنگ، دفاتر کی کمی سمیت مختلف مسائل کا سامنا تھا۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے نئے دفتر میں موسم بہار کی شجرکاری کے حوالے سے پودے بھی لگائے۔ بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کوٹ مومن کے چک نمبر 19 جنوبی اور چک نمبر 9 جنوبی میں ستھرا پنجاب مہم کی جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں سے صفائی کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔ کمشنر نے میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ وہ 31 مارچ سے قبل تمام دیہات میں سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ، گلیوں اور سڑکوں کی صفائی اور کوڑے کے ڈھیروں کی تلفی یقینی بنائیں، عوام میں صفائی کی اہمیت اجاگر کریں تاکہ وہ اس اہم پروگرام کی اونر شپ لیں۔

انہوں نے کوٹ مومن شہر کی رابطہ سڑکوں اور دونوں چکوک کی صفائی پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسی جذبہ سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں