پی ایم اے سرگودھا کے صدر کی یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

منگل 30 اپریل 2024 22:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ سرگودھا ڈویژن کے نو منتخب عہدیداران سرپرست ِاعلیٰ ملک محمد کامران، چیئرمین ملک محمد اصغر، صدر محمدعمران گورائیہ، زاہد مقبول، نفاست حسنین، تصور حسین ملیانہ، ملک فضل حسین جنجوعہ، رانا محمد اشرف، علی رضا تھہیم، اسجد چوہدری، تہور بلال اصغر، ملک رضوان گل اور دیگر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ صحافت کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صحافی معاشرے کے مسائل کو سامنے لانے میں اہم کردار اداکرتاہے۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران سرگودھا کی صحافت کے چمکتے ہوئے ستارے ہیں ہم اُمید کرتے ہیں کہ وہ شعبہ صحافت کے وقار اور تشخص کو اُجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فواد حسین اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر غلام حسین فیضی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف چوہدری بھی موجود تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں