تعلیمی اداروں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو موسیقی کا ربنانا اسلامی معاشرے میں ناقابل برداشت ہیں،مفتی محمدطاہرمسعود

بدھ 1 مئی 2024 18:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وفاق المدارس العربیہ کے راہنما مفتی محمد طاہر مسعود نے کہاہے کہ وطن عزیز کے تعلیمی اداروں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو موسیقی کا ر بنانا اسلامی معاشرے میں ناقابل برداشت ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس عربیہ کے راہنما مفتی طاہر مسعود نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے بچوں اور بچیوں کو ڈانس کا رسیا بنانے کی سرگرمیاں اسلامی معاشرہ میں ناقابل برداشت ہیں اس لئے حکومت ایسی منفی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کرئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ زیر تعلیم طلبہ کے والدین مہنگائی اور موجودہ حالات کی سنگینی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں جب کہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے اسلامیان پاکستان شدید اضطراب کا شکار ہیں۔آج کے نوجوان کل کے معمار پاکستان ہیں اس لیے ان کو اسلام کی سنہری تعلیمات کے مطابق جدید تعلیم وتربیت سے آراستہ ماحول فراہم کیا جائے اور حکومت منفی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرئے تاکہ یہ طلبا و طالبات حصول تعلیم سے ملک وقوم کی حفاظت اور ترقی کے لیے مفید شہری بن کر اپنا کردار ادا کر سکیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں