حکومت کوٹ مومن انٹرچینج سے سلانوالی،شاہ جیونہ اور جھنگ تک کے تعمیراتی منصوبہ کو بنانے کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کر رہی ہے،مولانا محمدسبطین شاہ نقوی

ہفتہ 11 مئی 2024 12:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست مولانا محمد سبطین شاہ نقوی نے کہاہے کہ حکومت سرگودھا کے علاقہ کوٹ مومن انٹرچینج سے سلانوالی،شاہ جیونہ اور جھنگ تک کے تعمیراتی منصوبہ کو بنانے کے لئے بجٹ میں فنڈز مختص کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں اس منصوبہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس منصوبہ کو بھیرہ انٹرچینج سے للہ ٹائون،احمد آباد، ٹھٹھ،جھاوریاں،شاہپور دھریمہ،ساہیوال،فروکہ اور سلانوالی،شاہ جیونہ،جھنگ سے ملتان موٹروے تک توسیع دی جائے تو دیہی علاقوں کے لوگوں کو موٹر وے کی تیز رفتار سفری سہولیات میسر ہو سکیں گیں۔

انہوں نے اپنی تجویز پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا اورحکومت کی آمدن میں اضافہ کا موجب ثابت ہو گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں