ضلع سرگودھا میں پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں واضح اکثریت سے جیتے گی‘ انصر اقبال ہرل

بدھ 18 نومبر 2015 12:06

کوٹ مومن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما انصر اقبال ہرل نے کہا ہے کہ ضلع سرگودھا میں پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں واضح اکثریت سے جیتے گی۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور ہر ذی شعور کا ووٹ پی ٹی آئی کے لیے ہوگا۔خطاب کے دوران انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پی ٹی آئی عوامی خدمت کی جماعت ہے ہار جیت سے عوامی خدمت میں کمی نہیں آئے گی۔میں خود گلیوں بازاروں کے چکر لگا کرعوام کے مسائل سنتا ہوں اور انہیں حل کرنے کے کی کوشش میں رہتا ہوں۔قبضہ مافیہ اور مفاد پرسٹ ٹولے کو شکست سے دوچار کریں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں