شانگلہ ،لینڈ سلاینڈنگ کے باعث دو بچے جاں بحق ، چار زخمی

جمعہ 21 جنوری 2022 22:40

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) کوزہ الپوری موتہ خان کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلاینڈنگ کے باعث دو بچے جاں بحق اور چار زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے ہوئے دو افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن تیزکر دیا گیا، مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شانگلہ میں تحصیل الپوری میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک گھر بھی زمیں بوس ہوا جس کی وجہ سے کل آٹھ افراد دب گئے تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاج معالجہ کیا تاہم دوران علاج دو بچے دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں