شانگلہ، مختلف علاقوں میں قصائیوں، دودھ فروخت کرنے والی دکانوں کا من مانی ریٹ برقرار

جمعرات 28 مارچ 2024 20:31

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) شانگلہ کے مختلف علاقوں میں قصائیوں، دودھ فروخت کرنے والی دکانوں کا من مانی ریٹ برقرار۔ خود ساختہ ریٹوں پر گوشت کا فروخت معمولی جرمانہ ہونے کے باوجود قصائی روزہ داروں کو لوٹنے لگے۔ ٹریڈ یونین ، انتظامیہ ،پرائز کنٹرول کمیٹی گران فروشوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبورہیں۔ شانگلہ میں مضبوط ٹریڈ نہ ہونے کی وجہ سے یہاں سال بھراور خصوصاًرمضان المبارک میں قصائی سے لے کر دودھ فروشوں اور ریڑیو پر سامان بھیجنے والوں ،ہوٹلوں کے سامنے ٹیلے لگانے والوں کا اپنا ہی راج ہوتا ہے اکثر انتظامیہ ان کے خلاف معمولی جرمانہ لگا کر معاف کر دیتی ہے جبکہ یہ لوگ یہ سارا حساب پھر روزہ داروں سے ہی نکالتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت شانگلہ کے مختلف علاقوں میں قصائیوں نے من مانی ریٹ مقرر کر دی ہے،دودھ اور اشیائے خردنوں خودساختہ قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں اور انتظامیہ اس پر معمولی جرمانے لگاتی ہے جس کے بعد وہ جرمانہ دے کر اپنا وہی من پسند خود ساختہ ریٹ پر گوشت،دودھ فروخت کرتے ہیں شانگلہ میں اس کی کنٹرول کے لیے کوئی سسٹم موجود نہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ایک طرف مہنگائی تو دوسری طرف خود ساختہ ریٹ نے روزہ داروں کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں