شانگلہ، صدر مقام الپوری میں بینک آف خیبر کا عملہ صارفین،کاروباری شخصیات کیلئے درد سر بن گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:23

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) شانگلہ کہ صدر مقام الپوری میں بینک آف خیبر کا عملہ صارفین،کاروباری شخصیات کیلئے درد سر بن گیا،آئے روز کسٹمر کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔بینک آف خیبر سرکاری ہونے کی وجہ سے عملہ کسٹمر پر کوئی توجہ نہیں دیتی اور اس برانچ میں اپنا ہی راج قائم کر دیا ہے۔ رمضان المبارک میں بینکوں کی اوقات دوپہر دو بجے تک ہے تاہم بینک آف خیبر دو بجے سے پہلے ہی بند کیا جاتا ہے اس حوالے سے بینک آف خیبر الپوری کے برانچ منیجر سے ہمارے نمائندہ نے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں، دو بجے سے پہلے کہاگیا کہ اب بھی دو بجے میں ٹائم ہے مگر انھوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں کیش بند ہو چکا ہے اور ہم بھی انسان ہیں۔

(جاری ہے)

بینک آف خیبر کے ایک صارف نے بتایا کہ وہ دو بجے سے پہلے بینک گیا تو بینک میں موجود کیشیر نے بتایا کہ انھوں نے تو کیش بند کر دیا توکسٹمر نے کیشیر کو کہا کہ اب بھی اس میں تو ٹائم ہے تو کیشیر کا جواب تھاکہ نہیں ہمارا ٹائم ختم ہو چکا ہے۔ بینک آف خیبر الپوری برانچ میں ائے روز کسٹمر کے ساتھ بدسلوکی اور ٹال مٹول کا سلسلہ شروع سے ہی جاری ہے تاہم رمضان مبارک میں ٹائم کی کمی اور صارفین سمیت کاروباری شخصیت کو بینک آف خیبر کے موجودہ عملے سے شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔

بینک آ ف خیبر الپوری برانچ میں موجود کچھ سٹاف اب مافیا بن چکا ہے جو کہی سالوں سے یہاں برا جمع ہیں۔کاروباری شخصیت بینک اکاؤنٹ ہولڈر نے بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈ ائریکٹر سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بینک آف خیبر الپوری برانچ کے کیشیر اور منیجر کی فوری تبادلہ اور دیگر سٹاف کو تربیت دی جائے کہ وہ نجی بینکوں کی طرحصارفین کے ساتھ اپنا رویہ اورکام بہتر رکھ سکے۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں