الپوری:شا نگلہ بھر میں تیزوتند ہوائیں، طوفان،گرج چمک کے ساتھ بارش

بالائی پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری ،وادی میں موسم خوشگوار ہو گیا ،آسمانی بجلی گرنے سے کئی علاقوں میں جزوی طورپر بجلی منقطع ،موصلات کا نظام بھی متاثر،گرمی کا زورٹوٹ گیا

جمعہ 10 مئی 2019 22:36

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2019ء) شا نگلہ بھر میں تیزوتند ہوائیں، طوفان،گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری ہوئی ،وادی میں موسم خوشگوار ہو گیا ،آسمانی بجلی گرنے سے کئی علاقوں میں جزوی طورپر بجلی منقطع ،موصلات کا نظام بھی متاثرہوگیا۔ گرمی کا زورٹوٹ گیا۔ شانگلہ کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی شام سے شروع ہونے والی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

ادھربالائی پہاڑی سلسلوں پر موسلادھار بارش کے بعد ژالہ باری ہوئی جس سے بالائی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہوااور وادی میں تیزیخ بستہ ہوائیں چلیں۔بارشوں گرج چمک آسمانی بجلی گرنے سے کئی علاقوں میں جزوی طورپر بجلی منقطع رہی ،موصلات کا نظام بھی متاثرہوگیا اور موبائل سگنل بھی کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد شروع ہوئی تاہم سگنل مسئلہ برقراررہا۔

(جاری ہے)

شا نگلہ میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی نہ تھم سکا ۔ شانگلہ میں تیز ہواہوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری۔میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی۔ جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری ہوئی ہے۔ موسلا دھار بارش سے کہیں لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ ٹریفک کے روانی میں عوام کو مشکلات کا سامنا۔بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

موسلادھار بارش کے بعد الپوری کے لوئی خوڑ ۔کانا کے خان خوڑ سمیت مختلف خوڑو ں اور برساتی نالوں میں طغیانی پانی کے بہائو میں اضافہ۔ ادھر چکیسر،کروڑہ روڈسلائیڈنگ ہوئی جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ موسلادھار بارش آسمانی بجلی سے بجلی کا نظام درہم برہم ۔مقامی پن بجلی گھروں کا نظام بھی متاثر ۔ وادی شانگلہ کے بالائی میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان کئی باغات متاثر ہوگئے ، شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا اور اس سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کے روز تک جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے ۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں