کرپٹ ٹولہ کنٹینرپر بیٹھ کراپنی چوریاں چھپا رہے ہیں،تحریک انصاف کے کارکن ہر قسم کی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،اخترعلی چٹان

بدھ 6 نومبر 2019 23:54

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2019ء) شانگلہ میں تحریک انصاف کے رہنما ء انصاف ٹائیگر فورس کے سابق صوبائی چیف اخترعلی چٹان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولہ کنٹینرپر بیٹھ کراپنی چوریاں چھپا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہر قسم کی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،کارکنوں نے سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،یہ ٓازادی مارچ نہیں ہے ،یہ کرپشن بچائو مارچ ہے ،ملک اقتصادی بحران سے نکلنے کے قریب ہے ۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ٹائیگر فورس کے سابق صوبائی چیف اخترعلی چٹان نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اختر علی نے کہا کہ تحریک انصاف صرف محض وعدوں اور جھوٹے اعلانات پر یقین نہیں کرتے بلکہ اعلانات کو حتمی شکل دے کر عوام کو فائیدہ پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا حقیقی سیاست کا عوامی فلاح اور ملک کی ترقی کا واضح ثبوت ہیں۔

شانگلہ کے عوام ائندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنی جذبات کا مظاہرہ کرکے تحریک انصاف کو کلین سویف کرکے دکھائی گی۔ موجودہ حالات میں عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے۔انھوں نے کہا کہ اب ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے سٹاک ایکس چیج میں بہتری آئی ہے اورملک دیوالیہ ہونے بچ گیا ہے جبکہ یہ ٹولہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں