شوکت یوسف زئی نے اسفندیار ولی خان پر الزام لگا کر پختون روایات کی نفی کی ہے، الطاف حسین گلاب

پیر 31 اگست 2020 22:57

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2020ء) شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان الطاف حسین گلاب نے کہا ہے کہ شوکت یوسف زئی نے ملی مشر اسفندیار ولی خان پر الزام لگا کر پختون روایات کی نفی کی ہے، شوکت یوسف زئی الزامات کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی تر جمان الطاف حسین گلاب شاہ پوری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صو بائی وزیر شوکت یوسف زئی نے غلط الزام لگا کر پختون روایات کی نفی کی ہے اور الزام کی سیاست کو فروغ دیا ہے، اسفند یار ولی خان نے بر ملا کہا ہے کہ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہہ رہے ہیں کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے ہمارا میڈیا ٹرائل ہو چکا ہے، شوکت یوسف زئی نے مشر پر الزام لگا کر ثابت کر دیا کہ وہ الزام لگا کر پھر یو ٹرن لینا ان کی عادت بن چکی ہے، عدالت نے فیصلہ سنا کر ثابت کر دیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک صاف شفاف سیاسی قوت ہے، اگر واقعی مشر اسفند یار ولی خان نے کرپشن کی ہے تو نیب اور سب ادارے حکومت کی ہے تو قانونی طور پر الزامات ثابت کر کے جیل میں ڈال کر پھانسی دیںمگر وہ پختونوں کی کے حقیقی مشر ہے اور ہر میدان میں پختون قوم کی تر جمانی کی ہے اور کرتے رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو آئندہ عوام مسترد کریں گے۔

۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں