تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن الپوری کے زیراہتمام 19جون تک جاری خصوصی صفائی مہم میں 10یونین کونسلوں میں ٹی ایم اے اہلکاران حصہ لینگے

جمعہ 11 جون 2021 20:45

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن الپوری کے زیراہتمام صفائی مہم جاری ۔19جون تک جاری خصوصی صفائی مہم میں 10یونین کونسلوں میں ٹی ایم اے اہلکاران حصہ لینگے۔تحصیل میونسپل آفیسر الپوری ندیم اللہ نے گزشتہ روز مختلف یونین کونسلوں میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی صفائی مہم کے ہدایت کے مطابق شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری سمیت 10یونین کونسلوں میں یہ جاری صفائی مہم 3جون سے شروع کیا گیا ہے جو 19جون تک جاری رہے گا۔

ٹی ایم او ندیم اللہ نے ٹی ایم سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہصفائی کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔تاجر،ٹرانسپورٹرز اور ذمہ دار شہری بھی جاری صفائی مہم کو کامیاب بنانے میںتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے صفائی اہلکاران کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

عوام کچرا مخصوص کوڑے دانوں میں پھینکیںاور اپنے اردگرد کے ماحول میں گلی محلوں کے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

ٹی ایم او ندیم اللہ نے عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات سمیت سیاحتی مقامات میں کچرے کی پھیلائوسے گریز کریں ۔ جاری صفائی مہم عوامی تعائون سے ہی کامیاب ہوسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور بطور مسلمان ہمیں صفائی پر خاص توجہ دینی ہوگی۔اپنے اردگرد ماحول کو صاف رکھنا چاہئے جس سے بیماریاں نہیں پھیلے گی ۔حکومت صفائی پر خصوصی توجوں دے رہی ہیں ہر شہری کو بھی اس کارخیرمیں حکومت کی بھرپور مددکرنی چاہئے جس سے ہمارے قومی فریضہ بھی پورا ہوگا۔

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن الپوری نے ہمیشہ تاجروں کے ساتھ تعائون کیا اور عوام کیساتھ شانہ بشانہ رہیں اس وقت شہریوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کار خیرجاری صفائی مہم میں بھی ٹی ایم اے کیساتھ کھڑے ہوکر ذمہ داری دکھائیں۔اس موقع پر ٹی ایم اے کے انسپکٹرمقسود علی ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں