شانگلہ میں تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کا ضلع شانگلہ سے ضلع ایبٹ آباد تبادلہ

بدھ 7 دسمبر 2022 22:55

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2022ء)شانگلہ میں تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کا ضلع شانگلہ سے ضلع ایبٹ آباد تبادلہ۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن شانگلہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ محمد عارف کے ساتھ الوداعی ملاقات۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن شانگلہ کی جانب سے محمد عارف خٹک کی شانگلہ میں ایمرجنسی ریسکیو خدمات کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شانگلہ اسسٹنٹ کمشنر آلپوری منیبہ فاطمنہ کی جانب سے بہترین کارکردگی پر محمد عارف خٹک کو شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے کہا کہ محمد عارف خٹک نے ایمرجنسی ریسکیو سروس کو شانگلہ میں بہترین خدمات فراہم کی۔ہماری نیک خواہشات محمد عارف خٹک کے ساتھ ہے۔ شانگلہ کی عوام محمد عارف خٹک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گئی۔ دوسری جانب مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے محمدعارف خٹک کی خدمات کو بہترین خراج تحسین پیش کیا اور انھیں شانگلہ میں بہترین خدمات دینے پر شکریا ادا کیا

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں