پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ،غریب کسان رل گیاہے ‘ چوہدری اعجازاحمدسیہول

ہفتہ 23 مئی 2015 17:00

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااورسابق رکن پنجاب اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری اعجازاحمدسیہول نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ہے میڈیاکے ذریعہ4.5ملین ٹن گندم کی خریداری کادعوی کرنے والی پنجاب حکومت صرف تین ملین ٹن گندم خریدسکی اور مزیدگندم کی خریداری فوری بندکردی گئی ہے جس سے غریب کسان رل گیاہے پہلے اسے چاول کی فصل نے تباہ کیااب گندم کھلے آسمان تلے کھلیانوں میں پڑی گل سڑ رہی ہے اس کاکوئی پرسان حال نہیں حکمران ٹولہ کسان دشمن پالیسیاں ترک کردے ورنہ دلبرداشتہ کسان سڑکوں پرنکل آئیں گئے اورکسان دشمنی حکومت کومہنگی پڑے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نارنگ منڈی میں پریس کانفرنس کرتے کہاکہ گذشتہ سال چاول کی فصل سیلاب سے تباہ ہوگئی پنجاب حکومت نے فی ایکڑ5ہزارروپے معاوضہ دینے کااعلان کیاکسانوں نے رقبہ کی نشان دہی کیلئے پٹواریوں کوفی ایکڑایک ایک ہزارروپیہ رشوت دی اورگورنمنٹ نے آج تک کسانوں کوایک پائی بھی معاوضہ ادانہیں کیا کسان آج بھی معاوضہ کے منتظرہیں جبکہ امسال پنجاب بھرمیں گندم کی خریداری میں میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں بااثرآڑھتی اورحکومتی شخصیات کوبھرپورنوازاگیااور غریب کسان کامعاشی قتل کیاگیاحالانکہ کسان معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے حکومت کی مجرمانہ غفلت سے کسانوں کومعاشی بدحالی کی طرف دھکیلاجا رہا ہے گذشتہ پانچ سالوں سے چاول کی صنعت کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے اورپاکستان واحدملک ہے جہاں چاول گوداموں میں پڑے بربارہورہے ہیں اور رائس ڈیلرزمعاشی طورپرتباہ وبربادہوگئے ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اورکسانوں کامعاشی قتل بندکرے کسان خوشحال ہوگاتوملک خوشحال ہوگاانہوں نے کہاکہ حکومت نے کسانوں کی پریشانی میں کئی گنااضافہ کردیاہے کسان کواپنی اجناس کی لاگت بھی میسرنہیں خوشحالی کہاں سے آئیگی تحریک انصاف کسانوں کوتنہانہیں چھوڑے گی ان کے مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکرتی رہے گی حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے پرتوجہ نہیں دے رہی اورکسانوں کومسلسل نظراندازکررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں