نارنگ منڈی سے لاہورمنظورشدہ 14ایل ٹی سی بسیں چلائی جائیں ‘ لیاقت بلوچ کا چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو خط

جمعرات 24 نومبر 2016 16:10

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے چیئرمین لاہورٹرانسپورٹ کمپنی مہراشتیاق احمد ایم این اے کو تحریر ی خط ارسال کیاہے کہ نارنگ منڈی سے لاہورمنظورشدہ 14ایل ٹی سی بسیں چلائی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سابق ایم پی اے چوہدری خرم گلفام مرحوم نے 14بسیں منظورکروائیںلیکن صرف ایک بس چل رہی ہے جس کی وجہ سے طلباء وطالبات اورخواتین کو سفری صورتحال ناپیدہونے کی وجہ سے شدیدپریشانی اٹھاناپڑرہی ہے حلقہ پی پی 162کے امیرچوہدری زاہدعمران کوروٹانہ چوہدری فرحان شوکت ہنجراء اور جاویدانوربٹرنے بھی حکومت سے منظورشدہ بسیں جلد ازجلدچلانے کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں