شیخوپورہ،گردونواح میں جرائم کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا، پولیس بری طرح ناکام ہوکررہ گئی

بدھ 8 جولائی 2020 16:25

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور رہزنی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوکررہ گئی،تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ ڈیرہ ملکاں میں چھ مسلح ڈاکو شہری سلطان علی کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر وہاں سے 11لاکھ روپے نقدی اور 12لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔

تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ بنگلہ میں تین ڈاکو عامر بٹ کی دکان میں داخل ہو کر تین لاکھ روپے نقدی، زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ بنگلہ سٹاپ جی ٹی روڈ پر 3داکوؤں نے عامر بٹ کی دکان میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر 3لاکھ25ہزار روپے نقدی،موبائل فون چھین کر لے گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 3ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے دکاندار سے نقدی موبائل فون چھین کر لے گئے اس واردات کے خلاف تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔

تھانہ بھکھی کے علاقہ میں شہری اظہر سے دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو 20ہزار روپے نقدی اسوقت چھین کر فرار ہوگئے جب وہ اے ٹی ایم سے رقم نکلواکر آرہا تھا، رانا ٹاؤن میں 2مسلح ڈاکو تاجروقاص علی کی چکن کی دکان میں گھس کر دن دیہاڑئے 2لاکھ90ہزار روپے نقدی چھین کرفرار،کوٹ رنجیت میں نامعلوم چوروں نے نقب لگا کر محمد آصف کی موبائل شاپ سے نقدی1لاکھ50ہزار روپے چراکرفرارہوگئے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں