محلہ احمد پورہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، میاں خالد محمود

احمد پور کی گلیاں پی سی سی اور سیوریج کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،صوبائی وزیر

اتوار 10 جنوری 2021 21:45

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2021ء) صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ محلہ احمد پورہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ جس کے لیے محلہ احمد پور کی گلیاں پی سی سی اور سیوریج کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے شیخ نذیر احمد ضلعی صدر تاجر ونگ شیخوپورہ کی خصوصی دعوت پر محلہ احمد پورہ تشریف لائے جہاں انہوں نے اہل علاقہ کے مسائل سنے اور ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے احمد پورہ کی گلیاں اور سیوریج کے مسائل سے دوچار گلیوں میں جلد سیوریج پائپ ڈالنے کے احکامات جاری کیے جس پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے میاں خالد محمود اور تحریک انصاف کی حکومت کے حق میں نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر سٹی صدر تحریک انصاف میاں تیمور خالد، مقصود گردور، شیخ انوار الحق، حاجی شیخ محمد اقبال، ڈاکٹر خالد محمود شیخ، سینئر صحافی غلام عباس گل، محمد الیاس گجر، ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ، ایڈوکیٹ شاہد قمر شیخ، ضیغم عباس بھٹی ،حاجی منیر، شیخ مدثر نذیر اور اہل حلقہ کے معززین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں