ظفروال کا سیوریج سسٹم مضافاتی علاقوں کے لئے اذیت بن گیا۔کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے سیوریج سسٹم نے بوبک متر اور دیگر دیہات کو گندے اور زہریلے پانی میں ڈبو دیا

Usama Khamis Minhas اُسامہ خامس منہاس منگل 12 اکتوبر 2021 17:25

ظفروال کا سیوریج سسٹم مضافاتی علاقوں کے لئے اذیت بن گیا۔کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے سیوریج سسٹم نے بوبک متر اور دیگر دیہات کو گندے اور زہریلے پانی میں ڈبو دیا
ظفروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) تفصیلات کے مطابق ظفروال شہر کا تمام پانی متر کے قریب ڈسپوزل یونٹ میں جاتا ہے ۔جہاں سے اس پانی کے اخراج کا خاطر خواہ بندوبست نہ ہونے اور سابقہ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث زمینوں میں چھوڑ دیا گیا تھا ۔اس زہریلے پانی سے پانچ دیہات کی زرعی اراضی تباہ ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

مجبور کسان بے حال ہوچکے ہیں ۔اپنے آمدن کے زرائع کو تباہ حال دیکھ کر نوحہ خواں ہیں ۔اہل دیہہ نے حکومتی اراکین اور انتظامی مشینری کو مناسب اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے کہ اس زہریلے پانی کے نکاس سے کیلئے ٹھوس اور فی الفور اقدامات کئے جائیں تاکہ کسانوں کی زرعی اراضی بچ سکے اور ان کے بچے کاشتکاری کرکے بھوک اور افلاس سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں