شیخوپورہ‘ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی نقب زنی اور چوری کی وارداتیں جاری

بدھ 8 جولائی 2020 12:35

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی نقب زنی اور چوری کی وارداتیں جاری ہیں سرگودھا روڈ پر شادی ہال چوک کے نزدیک دو ڈاکوؤں نے جنڈیالہ شیر خان کے رہائشی نوجوان غلام فرید کو روک کر اس سے قیمتی موبائل فون اور 8 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے محلہ شیش محل آبادی میں مقامی نوجوان عمران کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے چوری ہوگئی شہر کے گنجان آباد علاقہ محلہ دوسہرہ گراؤنڈ میں دو ڈاکو پیدل آئے اور وہاں سے گذرنے والے نوجوان کاشف حسین سے 8 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے جی ٹی روڈ پر بنگلہ پلی سٹاپ چوک میں واقع ایک دوکان پر دن دیہاڑے تین ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور دوکاندار عامر بٹ سے گن پوائنٹ پر سوا تین لاکھ روپے کیش اور ایک لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئی-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں