شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل اتھلیٹ عامر شہزاد اعوان ایڈووکیٹ نے نیپال میں منعقدہ دوسری لمبینی پیس میراتھن 2024 میں 12ویں پوزیشن حاصل کر لی

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 6 اپریل 2024 16:59

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2024ء ) شیخوپورہ کے نواحی پسماندہ قصبہ کالوکے سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل اتھلیٹ عامر شہزاد اعوان ایڈووکیٹ نے گزشتہ دنوں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیطرف سے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نیپال میں منعقدہ دوسری لمبینی پیس میراتھن  2024 میں دوڑ کے عالمی مقابلے میں شرکت کی اور 42 کلومیٹر پر مبنی دوڑ میں 12ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ نیپال میں منعقدہ میراتھن دوڑ میں میزبان ملک نیپال سمیت سری لنکا ،مالدیپ،،بنگلہ دیش ،کینیا اور پاکستان کے اتھلیٹس نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نیپال میں منعقدہ میراتھن میں پہلی تین پوزیشن نیپال کے اتھلیٹس نے حاصل کی ہیں۔جبکہ پاکستان کے اتھلیٹ عامر شہزاد اعوان ایڈووکیٹ نے 12ویں پوزیشن حاصل کی .نیپال اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ، سیکرٹری جنرل،چائنہ کے ایمبیسیڈر نیپال نے پاکستانی نمائندے کو میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کاشمولیت کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ شیخوپورہ کے عوامی و سماجی حلقوں و شخصیات سمیت بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے عہدیداران و ممبران نے ان کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کو عمدہ کارکردگی پر مبارک باد دی ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں