سوئی گیس شیخوپورہ کی ٹاسک فورس ٹیم نے گیس کی ڈائریکٹ سپلائی پکڑ لی ۔صارف کے خلاف مقدمہ درج

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعہ 5 اپریل 2024 16:05

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل2024 ء) جنرل مینجر سوئی گیس شیخوپورہ سہیل اکرم اور چیف انجینیئر خالد نواز، ڈپٹی چیف محمد آصف، کمرشل انچارج اکمل شہزاد ،ایسوسی ایٹ انجینیئر رانا اجمل کی ہدایت پر سوئی گیس شیخوپورہ کی ٹاسک فورس ٹیم نے سوئی گیس کی مین سپلائی میں سے بائی پاس لگا کر ڈائریکٹ گھریلو استعمال کرنے پر گیس چوری کے زمرے میں سئینر ایسوسی ایٹ انجینیئر سوئی گیس شیخوپورہ ریجن نے گیس صارف عبد الحفیظ کے خلاف تھانہ صدر شیخوپورہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے جس پر کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سوئی گیس شیخوپورہ ریجن میں گیس چوری میں ملوث کمرشل اور گھریلو صارفین کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جبکہ کروڑوں روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں