نارنگ منڈی،پوتے کے مبینہ اغواء کا صدمہ برداشت نہ کرتے دادی چل بسی

جمعہ 24 دسمبر 2021 15:56

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2021ء) نارنگ منڈی کے علاقے میں دادی اپنے پوتے کے مبینہ اغواء کا صدمہ برداشت نہ کرتے دنیا سے چل بسی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مقامی صدر بازار سے ملحقہ ظفر سٹریٹ کے رہائشی اور سیاسی و سماجی شخصیت فضل الٰہی مغل کا اکیس سال بیٹا محمد احمد پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا، اہل خانہ نے اغواء کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تھانہ نارنگ میں درخواست بھی جمع کروا رکھی ہے ۔دو ماہ کا عرصہ بیت جانے کے باوجود مغوی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔ پوتے کی گمشدگی کے غم میں دادی بیمار ہو گئی اور گزشتہ روز چل بسی۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں