سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس نارنگ منڈی کے قریب حادثہ سے بچ گئی

پیر 6 اگست 2018 22:10

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس نارنگ منڈی کے علاقہ شاہ سلطان کے قریب خوفناک حادثہ سے با ل بال بچ گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ریلوے ٹریک پر اسرار طور پر ٹوٹا ہوا تھا اور راہگیروں نے اچانک ٹوٹا ہوا ٹریک دیکھ کر ریلوے لائن کے درمیان کھڑے ہو کر اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سرخ رنگ کا کپڑا لہرایا جس کے باعث ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا کر لا ثانی ایکسپریس کو روک لیا ۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ ٹریک ٹوٹا ہوا تھا جس کے باعث خوفناک حادثہ رونما ہو سکتا تھا ٹریک ٹوٹنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں