نارنگ منڈی ‘سواریوںسے بھرا رکشہ برساتی نالے میںگرنے سے ایک شخص جاںبحق

پیر 14 جنوری 2019 22:28

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) سواریوںسے بھرا رکشہ گہرے برساتی نالے میںجاگراجسکے نتیجہ میںایک خاتون آمنہ بی بی زوجہ عبدالرشیدننگل کلاں جاںبحق جبکہ ڈرائیورا ور دوخواتین سمیت چار افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حادثہ رات کی تاریکی اورتیزرفتاری کے باعث پیش آیاجبکہ گہرے نالے کے پل کے کنارے نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔موٹررکشہ ہچڑسے ننگل کلاںجارہاتھا کہ رحمان پورہ کے قریب گہرے سیم نالے میںجاگرا اورلوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت زخمیوںکو باہرنکالااورمیوہسپتال پہنچایاجہاںایک خاتون کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں