نارنگ منڈی،ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جا ں بحق،پانچ زخمی

جمعہ 28 فروری 2020 21:32

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جا ں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے اندرون شہر ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب محلہ مسلم پارک پلازہ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں چوہدری ریاست علی سندھو مانانوالہ کا بیس سالہ بیٹا محمد اسامہ جاں بحق اور دوسری موٹر سائیکل پر بھی سوار زخمی ہو گیا جبکہ مقامی میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد مجید کا جواں سال بیٹا واجد علی بھی ٹریفک حادثہ میںزخمی ہونے کے بعد لاہور میو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا مزید براں موٹر رکشہ الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں