فیروز والا، احاطہ عدالت میں مخالفین کی فائرنگ سے خاتون قتل

ہفتہ 8 جون 2013 11:22

فیروزوالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جون 2013ء) فیروز والا میں احاطہ عدالت میں مخالفین نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔ فیروز والا میں مقدمے کی پیروی کے لیے آنیوالی خاتون پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے باعث 30 سالہ نجمہ سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔واقع کچہری کے باہر احاطہ عدالت میں پیش آیا ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں،پولیس واقعے پر مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں