حکومت پنجاب نے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی

حکومتی فیصلے سے کم از کم 29ہزار 950سرکاری ملازمین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا

بدھ 17 نومبر 2021 22:40

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2021ء) حکومت پنجاب نے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن طویل عرصے سے زیر التوا تھی، صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے کم از کم 29ہزار 950سرکاری ملازمین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، راجہ بشارت نے اس حوالے سے اجلاس میں کہا کہ محکمہ جیل کے 14ہزار 387وارڈرز کا گریڈ پانچ سے سات، 1520ہیڈ وارڈرز کا گریڈ سات سے نو کہ162چیف وارڈرنز کا گریڈ نو سے 11کردیا گیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت محکمہ جیل کے 49مذہبی معلمین کو گریڈ 12سے 15میں ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دیگر تمام محکموں کے 373ٹیلی فون ا?پریٹرز کا گریڈ سات سے بڑھا کر 11کر دیا گیا ، تمام صوبائی محکموں کے 11ہزار 184ڈرائیوروں کا سکیل چارسے پانچ ، محکمہ سماجی بہبود کے 695سپروائزروں کا گریڈ نوسے 11، محکمہ جنگلات کے 928واو?چرز اور 30ہیڈ واو?چرزکا گریڈ پانچ اور سات سے نو کر دیا گیا۔

محکمہ جنگلات کے 162وائلڈ انسپکٹرز کا گریڈ نو سے 11اور دو فزیکل انسٹرکٹرز کا گریڈ ا?ٹھ سے نو جب کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 458کیئر ٹیکرز کا گریڈ نو سے 11کر دیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں