شیخوپورہ کیتھانہ فیرو زوالہ کے علاقہ میں دل دہلادینے والے چوہرئے قتل کی واردات

مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے 4افراد کو گولیوں سے بھون دیا،مسلح افراد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

بدھ 24 نومبر 2021 23:44

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) شیخوپورہ کیتھانہ فیرو زوالہ کے علاقہ میں دل دہلادینے والے چوہرئے قتل کی واردات مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے 4افراد کو گولیوں سے بھون دیا،مسلح افراد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوشیخوپورہ احسن سیف اللہ،ڈی ایس پی فیروز والہ سرکل عمران عباس چدھڑ،ایس ایچ اوفیروالہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد لے کرلاشوں کو تحویل میں لیکر لواحقین کو اطلاع کردی،بتایا گیا ہے کہ لاہور باٹا پور کارہایشی مقتول شاہنواز اپنی اہلیہ زینب بی بی اور 2کمسن بیٹیوں کے ہمراہ کار نمبری 6840ایل ای ایچ پر جیسے ہی نواحی گاؤں مرل پار پہنچے تومسلح ملزمان نے کار سوارفیملی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی گولیاں لگنے کے نتیجہ میں کارکی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے میاں بیوی اورعقبی سیٹ پر بیٹھی ہوئی کمسن بچیاں گولیاں لگنے سے موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئیں،واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا پھر دوران ڈکیتی کا پولیس کھوج لگانے میں مصروف عمل ہے،چار سے پانچ گھنٹے گزرجانے کے باوجود چوہرئے قتل کی واردات کے اصل حقائق سامنے نہ آپائے ہیں ڈی پی اوشیخوپورہ احسن سیف اللہ اور ڈی ایس پی فیروز والہ جائے وقوعہ پرموجود ہیں،ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کے مطابق ابھی تک نہ ہی ملزمان کی تعداد سامنے آئی پائی ہے اورنہ ہی 1خاندان کے چارافراد کا ماجرا سلجھ پایاہے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے لواحقین کی جانب سے تحریری درخواست کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے جیسے ہی اصل حقائق سامنے آئے گے میڈیا کو بتادیاجائے گا

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں