ڈاکٹر عبدالرؤف کمبوہ چیف ایگزیکٹیو فائزہ گائنی اینڈ جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی کا انعقاد

پیر 28 مارچ 2022 22:59

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2022ء) ڈاکٹر عبدالرؤف کمبوہ چیف ایگزیکٹیو فائزہ گائنی اینڈ جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاانعقادکیاگیا جس میں خطیب پاکستان علامہ اکرم الحسینی اور علامہ عتیق الرحمان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے بہترین زندگی گزارنے کیلئے سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کرکوئی چارٹر نہیں ہے بہترین زندگی گزارنے اور آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اسوة حسنہ پر عمل پیراہونے کی ضرورت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام مسائل کا حل 14سو سال قبل ہی بتادیاتھا مگرافسوس کہ ہم سنت نبوی سے دور ہوچکے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرکے ہم دنیاوآخرت میں بے شمارکامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں معروف نقیب میاں محمدنواز اور سید اکرم شاہ گیلانی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے سید غلام مرتضی گیلانی,تنویر حسین مدنی اور محمددانیال کمبوہ نے سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا محفل کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء محفل میں انعامات تقسیم کئے گے ۔

تصویر ہمراہ ہی

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں