فیروز والا ٗکوٹ عبدالمالک کے قریب ایک گاڑی سے مردہ مرغیوں کا 20 من گوشت برآمد ٗپانچ ملزمان گرفتار

منگل 21 جون 2016 17:39

فیروز والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) پیٹرولنگ پولیس اورمحکمہ لائیواسٹاک نے کوٹ عبدالمالک کے قریب ایک گاڑی سے مردہ مرغیوں کا 20 من گوشت برآمد کرتے ہوئے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق فیروزوالا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں خان پورنہرکے قریب پیٹرولنگ پولیس اورمحکمہ لائیواسٹاک نے ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران بڑی مقدارمیں مردہ مرغیوں کا 20 من گوشت برآمد کرلیا۔محکمہ لائیواسٹاک کے حکام نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کا گوشت شیخوپورہ سیلاہورلایاجارہاتھا، اس کارروائی میں ملوث 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں