قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ کا پہلا سالانہ جنرل اجلاس منعقد

پیر 30 اکتوبر 2023 21:40

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2023ء) قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ کا پہلا سالانہ جنرل اجلاس سلمان شیخ کی زیر صدارت منعقد کروایا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام رجسٹرڈ ہاکی کلبز کے نمائندگان نے شرکت کی اور اپنی کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں خصوصی طور پر ممبر کانگریس مبشر چوہدری اور خصوصی طور پر ہمسایہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد اور ننکانہ صاحب سے سید غلام مجتبیٰ شاہ اور ظہیر احمد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،اس کے بعد سیکرٹری اسد جاوید نے پلان 2024 پیش کیا جس میں تمام کلبز کی جانب سے تجاویز زیر غور لائی گئیں، جن میں سر فہرست ذیلی کمیٹیوں کا قیام، سپورٹس کیلنڈر اور ڈسٹرکٹ کے تمام کلبز کے بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے لیے مکمل بریفنگ دی گئی ،اس کے علاوہ سپورٹس کیلنڈر میں تمام ایج گروپس کے ٹورنامنٹ اور آل پاکستان نوید عالم اولمپئین میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کی منظوری دی گئی جس کا تاریخ کا اعلان سرپرست اعلیٰ میاں شفقت 14 نومبر کو کریں گے، اس کے علاوہ فروری میں انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا اعلان بھی کیا گیا جس کی میزبانی عالم ہاکی کلب مریدکے کو دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام کلبز اور ان کے زیر سایہ مختلف ٹورنا منٹس میں شرکت کرنے والے مختلف کوچز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور صدر سلمان شیخ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں