وفاقی وزیرقانون زاہدحامد کےآبائی گھرپسرورمیں مشتعل افراد کاحملہ، گھرمیں توڑ پھوڑ بھی کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 نومبر 2017 17:53

وفاقی وزیرقانون زاہدحامد کےآبائی گھرپسرورمیں مشتعل افراد کاحملہ، گھرمیں توڑ پھوڑ بھی کی
پسرور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر2017ء ) :وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے آبائی گھرپسرور میں مشتعل افراد نے حملہ کردیا،حملہ آور ملزمان نے گھر میں داخل ہوکرتوڑ پھوڑ بھی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی جماعت نے مشتعل کارکنان نے وزیرقانون زاہد حامد کے گھر پرحملہ کردیا۔ مشتعل افراد وزیرقانون زاہد حامد کے آبائی گھر پسرورے علاقے کے زئی میں داخل ہوگئے۔

مشتعل افراد نے گھر میں داخل ہوکرتوڑ پھوڑ بھی کی۔

(جاری ہے)

تاہم ابی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے اسلام آباد میں دھرناکے شرکاء ختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کاذمہ دار زاہد حامد کرٹھہرارہے تھے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے تھے۔تاہم حکومت نے زاہد حامد سے استعفیٰ نہیں لیا۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے آج فیض آباددھرناختم کروانے کیلئے آپریشن کیا۔جس میں اب تک 200کے قریب افراد زخمی جن میں 90پولیس اور ایف سی اہلکار شامل ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکارشہید بھی ہوگیاہے۔ابھی تک پولیس اور دھرنے والوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں