سیالکوٹ ،ڈپٹی کمشنر نے اشیائے خورو نوش کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعہ 16 نومبر 2018 23:47

سیالکوٹ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء)ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے اشیائے خورو نوش کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 20کلوگرام وزنی آٹے کے تھیلے کی قیمت760روپے ، بناسپتی گھی 132روپے فی کلوگرام،چاول سپر باسمتی 102روپے فی کلوگرام، دال چنا باریک 92روپے فی کلوگرام، دال چنا موٹی 100روپے فی کلوگرام، دال مسور موٹی 74روپے فی کلوگرام،دال مسور باریک 104روپے فی کلوگرام، دال ماش دھلی ہوئی 104 روپے فی کلوگرام،کالے چنے لوکل 90روپے فی کلوگرام، سفید چنے موٹے لوکل 100روپے فی کلوگرام، سفید چنے باریک لوکل 96روپے فی کلوگرام، سرخ مرچ کندری اول کوالٹی 300روپے فی کلوگرام، سرخ مرچ پسی اول کوالٹی عام 240روپے فی کلوگرام،بیسن 98روپے فی کلوگرام، چینی 53روپے فی کلوگرام، فی روٹی سو گرام وزنی تندوری 6روپے ،فی نان10روپے ، گوشت چھوٹا700روپے فی کلوگرام، گوشت بڑا 340روپے فی کلوگرام، دودھ فی لٹر 80روپے اوردہی فی کلوگرام 85 روپے فی کلوگرام جبکہ سبزی فروٹ ، برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتیں بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی ، ڈی سی نے کہاکہ ہے کوئی دکاندار مقررہ نرخ سے زیادہ وصول نہیں کرے گا اور نرخ نامہ کو نمایاں جگہ آویزاں کرے گا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں