چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر متعلقہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں صبح 9سی10بجے تک سائلین کے مسائل کے حل کیلئے موجودرہیں گے

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:56

سیالکوٹ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر متعلقہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں صبح 9سی10بجے تک سائلین کے مسائل کے حل کیلئے موجودرہیں گے، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹرز میں انتقالات کی درستگی اور کھیوٹ کے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے اسپیشل بوتھ قائم۔یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے لینڈ ریونیو مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور ریونیو ریکوری کے سلسلہ میں محکمہ مال کے مقامی حکام کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سعدیہ مہر نے کمپیوٹررائزیشن آف لینڈ ریکارڈ ، اراضی ریکارڈ سنٹر کی کارکردگی، انتقالات و کھیوٹ کے مسائل ، سرکاری واجبات کی ریکوری اورریونیو کورٹ میں چلنے والے کیسز بارے ڈی سی سیالکوٹ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے چاروں اراضی ریکارڈ سنٹر سیالکوٹ ، ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال میں انتقالات اور کھیوٹ کے زیر التواء ایشو کے حل کیلئے اہداف دیتے کہاکہ روزانہ کے بنیاد پر اس سلسلہ میں کی جانے والے کارروائی بارے میں ڈی سی آفس میں رپورٹ بھیجی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ اے ڈی سی ریونیو ہر پندرہ روز ہ جبکہ وہ خود ماہانہ میٹنگ میںریونیو افسران سے دیئے گئے ٹارگٹ بابت استفسار کریں گے ۔ڈی سی سیالکوٹ سید بلا ل حیدرنے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میںکمپیوٹررائزڈ ہونے سے رہ جانے والے موضعات کو اگلے ماہانہ میٹنگ سے قبل کمپیوٹررائزڈ کیا جائے اور اس ضمن میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ذاتی دلچسپی لیکر مطلوبہ ٹاسک کو مکمل کروائیں ۔

ڈی سی نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ کی تمام ریونیو کورٹ میںزیر سماعت کیسز میں کم سے کم20فیصد کیسز کو رواں ماہ نمٹایا جائے ۔ ڈی سی سیالکوٹ نے کہاکہ سرکاری واجبات کی100 ریکوری کویقینی بنایا جائے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر اراضی ریکارڈ سنٹر سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں