گورنمنٹ گرلزڈگری کالج بڈیانہ کی تعمیر کاکام سست روی کا شکار

منگل 15 جنوری 2019 17:35

سیالکوٹ15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) گورنمنٹ گرلزڈگری کالج بڈیانہ کی تعمیر کاکام انتہائی سست روی کا شکار ہے اوردو سال میں ابھی تک عمارت کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی، شہریوں نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز کالج بڈیانہ کے منصوبے کا آغاز جون 2017میںہوا تھا لیکن دوسال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک آدھا کام ہی مکمل ہو سکا ہے جس کی وجہ سے رواں سال کلاسز شروع نہ ہو سکیں اور اگر کام کی رفتار اسی طرح جاری رہی تو اگلے تعلیمی سال میں بھی کلاسز شروع ہونے کو کوئی امکان نظر نہیں آرہا جس سے بڈیانہ اور گردونواح کے دیہاتوںکی سینکڑوں طالبات کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب ادھورا رہنے کا امکان ہے، بڈیانہ کے شہریوں مولانا عبدالوحیدطاہری،ڈاکٹر فیاض احمد ، حافظ شہزاد شیخ، چوہدری منیر قریشی ایڈوکیٹ، عمیر بٹ سمیت علاقہ کے دیگر لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز کالج بڈیانہ کی تعمیر کا کام تیز کرکے اسے جلد مکمل کیا جائے تاکہ آئندہ تعلیمی سیشن میں یہاں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوسکے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں