سمبڑیال،ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق

جمعرات 2 جون 2022 00:00

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2022ء) موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں ڈھلم بلگن روڈ پر 45سالہ موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ، ریسکیو 1122 ٹیم نے نعش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے موضع کنگ بریار کا رہائشی 45 سالہ ابراہیم ولد اسماعیل جو کہ موٹر سائیکل پر سوار بھوپالوالہ جارہا تھا کہ راستے میں ڈھلم بلگن روڈ پر اچانک مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا جانے پر شدید زخمی ہوگیا اورسرپر گہری چوٹ لگنے کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی نعش کو ریسکیو1122 ٹیم نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا ہی

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں