سیالکوٹ پولیس کی کاروائی ،ڈکیتی و راہزنی میں ملوث 3 رکنی گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 11 اگست 2022 15:52

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) سیالکوٹ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی کی 13 وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بمبانوالا سب انسپکٹر صدیق سالک نے ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی کی 13 وارداتوں میں ملوث 3 رکنی اسد عرف اسدو گینگ کے تینوں ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ نقدی و موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں