فضائی آلودگی کم کرنے اور ماحول کی خوبصورتی کےلئے کم از کم اپنے حصہ کا پودا ضرور لگائیں، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پسرور

بدھ 27 مارچ 2024 16:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پسرور محمد یوسف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کچہری چوک سے امن چوک تک 50پودے لگا کر شجر کاری کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ادارے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے50سے زائد پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، درخت ماحولیاتی آلودگی کم کرتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں میں بہتری کا باعث بنتے ہیں، درخت آلودگی کم کرنے کے ساتھ آکسیجن فراہم کرتے ہیں، جانوروں اور انسانوں کو چھائوں فراہم کرتے ہیں ۔

ہم سب کو چاہیے کہ فضائی آلودگی کم کرنے اور ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کےلئے کم از کم ایک ایک پودا ضرور لگائیں،اور دوسروں کو بھی شجرکاری کی ترغیب دیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں